اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کےسابق سیکریٹری جنرل اسدعمر نےکہا ہےکہ ایسی تباہی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔
اسد عمر نے پی ڈی ایم حکومت پر تنقیدی ٹوئٹ کیا ہے۔
اسد عمر نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا ہےکہ عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائی؟ تحریک انصاف حکومت خاتمےپر اور آج کی قیمتوں کا موازنہ دیکھیں۔
دیکھئے عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائ ۔ تحریک انصاف حکومت خاتمے پر اور آج کی قیمتوں کا موازنہ : آٹے کی قیمت میں 132% اضافہ، چاول 88% ، مرغی 72% ،دال مسور 71%، دودھ 44%، چینی 37%۔ ایسی تباہی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئ۔ شاید اسی لئے آپ آج کل میڈیا میں مہنگائی کا تذکرہ…
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 26, 2023
انہوں نےمزید لکھا ہےکہ آٹےکی قیمت میں 132فیصد،چاول کی قیمت میں88فیصد اضافہ ہوا ہےجبکہ مرغی72،دال مسور71،دودھ44 اور چینی 37فیصدمہنگی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی ایل میں نام ڈالنے پر عمران خان کا ردِعمل آگیا
خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نےگزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی میں برقرار رہنےلیکن پارٹی عہدے سےمستعفی ہونے کا اعلان کیاتھا۔اسدعمر نے پارٹی کی کور کمیٹی کی رکنیت بھی چھوڑ دی ہے۔