وفاقی وزیر خزانہ نے عمران خان کی حکومت ہٹانے کی وجہ بتادی

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نےسابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی حکومت ہٹانےکیوجہ بتادی۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہاکہ 2018ءمیں پاکستان24ویں عالمی معیشت تھا، جسےعمران خان نے2022ءمیں47ویں معیشت میں تبدیل کیا۔

انہوں نےکہاکہ اگر عمران خان کی نااہل اورکرپٹ حکومت نےایسا نہ کیاہوتا تو آج عام پاکستانی کی زندگی کتنی بہترہوسکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں کورونا کا شدید خطرہ
وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نےمزید کہاکہ یہی وہ وجہ ہے،جس کی بنیاد پرعمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد کےآئینی طریقے سےہٹایاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں