لاہور (سٹار ایشیا نیوز)پی آئی اے کےترجمان نےکہا ہےکہ33پروازوں کےذریعے9ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیاگیا۔
ترجمان کاکہنا ہےکہ لاہور سےپہلی حج پرواز پی کے 743 سے327 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے، ایئر پورٹ پرعازمین حج کو رخصت کرنےکےموقع پر تقریب کا اہتمام کیاگیا۔
انہوں نےکہاکہ لاہور سے41پروازوں سے11ہزار سےزائد عازمین حج کو مدینہ منورہ اورجدہ پہنچایا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ویزا پالیسی کے اعلان پر بنگلادیش کا بیان سامنے آگیا
ان کا کہنا ہےکہ عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن22جون کو مکمل ہوگا،ان کو واپس لانےکیلئے فضائی آپریشن2جولائی سےشروع ہو کر2اگست تک اختتام پذیرہوگا۔