امریکا کے ویزا پالیسی کے اعلان پر بنگلادیش کا بیان سامنے آگیا

ڈھاکا(سٹار ایشیا نیوز)امریکا کےوزیر خارجہ کا بنگلادیش میں آزاد اور شفاف انتخابات کیلئےنئی ویزا پالیسی کےاعلان پر بنگلادیشی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کردیا۔

بنگلادیش کی وزارت خارجہ کاکہنا ہےکہ انتخابات میں غیرقانونی عمل یا مداخلت روکنے کیلئےاقدامات کریں گے،بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں انتخابی عمل ہوگا۔

بنگلادیش کیلئےامریکا کی نئی ویزا پالیسی پر ملک کی اپوزیشن جماعت نےبھی ردعمل دیاہے۔

اپوزیشن کاکہنا ہےکہ دنیا کو یقین ہےحسینہ واجد حکومت کےتحت آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات ممکن نہیں۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق بنگلادیش میں آئندہ انتخابات جنوری2024میں شیڈول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان
یاد رہےکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نےکہا تھاکہ نئی پالیسی سےبنگلادیش میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنےوالوں پر ویزا پابندی لگ سکےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں