اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنےوالے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا جہانگیر ترین سےٹیلیفونک رابطے کی خبروں پربیان سامنےآگیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں فواد جوہدری نےکہا ہےکہ پہلےہی کہہ چکا ہوں کہ سیاست سےبریک لےرہا ہوں۔
میں پہلے ہی کہ چکا ہوں سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئ ارادہ نہیں،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 27, 2023
سابق پی ٹی آئی رہنما نےمزید کہا کہ فی الحال سیاست کرنےکا کوئی ارادہ نہیں۔
اس سےقبل ذرائع کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف کےسابق مرکزی رہنما فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھاکہ فواد چوہدری نےجہانگیر ترین سےسیاسی لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا۔