لاہور( سٹار ایشیا نیوز)معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی لاہور سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں طبیعت خراب ہوگئی۔
جیل ذرائع کےمطابق خدیجہ شاہ دو روز سےپیٹ کی تکلیف میں مبتلاہیں،انہیں اور یاسمین راشد کو ایک ہی بیرک میں بند کیاگیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ جیل حکام نےخدیجہ شاہ کی ملاقات اورگھر سےکھانا دینےپر پابندی لگارکھی ہے۔
خدیجہ شاہ سات روز کےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،انہیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیاگیاتھا۔
خیال رہےکہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کےکیس میں خدیجہ شاہ کو24مئی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیاگیاتھا جس کےبعد عدالت نے انہیں سات دن کیلئےشناخت پریڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال نے عمران خان سے مذاکرات کو مشروط قرار دے دیا
عدالت نےخدیجہ شاہ کو شناخت پریڈمکمل کر کے دوبارہ30مئی کو پیش کرنےکا حکم دےرکھا ہے۔