احسن اقبال نے عمران خان سے مذاکرات کو مشروط قرار دے دیا

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے مذاکرات کو مشروط قرار دےدیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہاکہ عمران خان پہلے قوم،فوج اورشہداء سےمعافی مانگیں اس کےبعد مذاکرات ہوں گے۔

انہوں کہاکہ عمران خان9مئی کےواقعات سے بچنے کیلئےمذاکرات کےذریعے این آر او لیناچاہتے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان نےحکومت سے مذاکرات کیلئے سات رکنی ٹیم تشکیل دےدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ نے علی نواز اعوان کے گھر کا ایک حصہ گرا دیا، پی ٹی آئی
عمران خان کی جانب سےتشکیل دی گئی ٹیم میں شاہ محمود قریشی،پرویز خٹک،اسد قیصر اورحلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں