کراچی(سٹار ایشیا نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ خواتین جو آج جیلوں میں ہیں وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سےہیں۔
اپنےبیان میں انہوں نےکہاکہ9 مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیےتھا،عمران خان کےکہنےپر کراچی میں بسوں کو آگ لگائی گئی۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ اب عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران کرکٹ سے اب دہشتگردوں کا کپتان بن چکا، جاوید لطیف
انہوں نےکہاکہ عمران خان اپنےسامنےشیشہ لگائیں اور اس سےمذاکرات کریں۔