عمران کرکٹ سے اب دہشتگردوں کا کپتان بن چکا، جاوید لطیف

شیخوپورہ(سٹار ایشیا نیوز)وفاقی وزیر میاں جاویدلطیف نےکہا ہےکہ عمران خان کرکٹ سے اب دہشتگردوں کا کپتان بن چکا ہے۔

شیخوپورہ میں یوم تکبیر کےاجتماع سےخطاب میں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر 9مئی کےکرداروں کو قانون کےکٹہرے میں نہ لایاگیا تو قوم ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نےکہاکہ عمران خان کرکٹ سے اب دہشتگردوں کا کپتان بن چکا ہے۔

جاوید لطیف نےمزید کہاکہ ملک میں ایٹم بم کی بنیاد رکھنے والےذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی۔

اُن کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانےوالے نواز شریف کو ہائی جیکر بناکر جلاوطن کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: رجب طیب اردوان ترکیہ کے دوبارہ صدر منتخب
وفاقی وزیر نےیہ بھی کہاکہ آڈیو لیکس کمیشن کو کام سےروکنا افسوسناک عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں