سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی تنقید پر خواجہ آصف کی تیر اندازی

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نےسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کےتنقیدی تبصروں پر تیراندازی کردی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرجاری بیان میں خواجہ محمد آصف نےکہاکہ وزارت جانے کےبعد مفتاح اسماعیل کےتبصرے آتےہیں۔


انہوں نےکہاکہ معاشی عدم استحکام نکتہ چینی کا متحمل نہیں،پارٹی کو اعتماد میں لیں تو مفتاح اسماعیل کی نکتہ چینی مفیدہوگی۔

انہوں نےمزید کہا کہ ان کا وزارت سےہٹائےجانا کا گلہ پارٹی کو ٹارگٹ کرنےکا جوازنہیں ہو سکتا۔ مفتاح پارٹی میں ہیں،سیاست میں موسم بدلتے رہتےہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ مفتاح اسماعیل کی قابلیت تسلیم شدہ ہے،وہ اچھےوقت اور رفاقت کو یادرکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات اندورنی کہانی سامنے آگئی
خواجہ آصف نےیہ بھی کہاکہ باوقار ورکرسرد و گرم برداشت کرتےہیں،معذرت خواہ ہوں سوشل میڈیا کا سہارا مجبوراًلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں