ملک میں غذائی قلت کا کوئی ایشو نہیں ہے، طارق بشیر چیمہ

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز )وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ کاکہنا ہےکہ ملک میں غذائی قلت کاکوئی ایشو نہیں ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ کےمطابق ملک میں خوراک کی متوقع قلت پر وجیہہ قمر،عالیہ کامران اور آسیہ عظیم نےتوجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

اس پروفاقی وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نےقومی اسمبلی کو بتایاکہ ملک میں غذائی اجناس کی قلت یا غذائی عدم تحفظ کاکوئی امکان نہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ آئی ایم ایف کےساتھ بھی پروگرام فائنل نہیں ہو رہا،جو لوگ قوت خریدنہیں رکھتے، اُن کیلئےریلیف دےرہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی تنقید پر خواجہ آصف کی تیر اندازی
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہاکہ اس سال گندم اور آلو کی پیداوار اچھی رہی ہے،کسان پیکیج کےتحت چھوٹے کسانوں کو قرضے دیےگئےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں