حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ یکم جون سےگلے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیاجارہا ہے۔

انہوں نےکہاکہ گزشتہ15دنوں میں عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی بڑا رد و بدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپےکی قدر میں ڈالر کے مقابلےمیں بہتری آئی ہے۔

وزیر خزانہ نےمزید کہاکہ اس کےباوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ کیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ ڈیزل کی قیمت میں15روز قبل30 روپےکی کمی کا اعلان کیا تھا اب اس میں مزید5 روپےفی لیٹر کی کمی کی جارہی ہے۔

اسحاق ڈار نےکہاکہ ماہ مئی میں ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر35روپےکی کمی کی گئی ہے،جو اگلے15 دن کیلئے253فی لیٹر ہوگی۔

اُن کاکہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت میں15روز قبل12 روپےفی لیٹر کمی کا اعلان کیاتھا،اس بار مزید8 روپےکی کمی کی جارہی ہے،یوں ماہ مئی میں مجموعی کمی20روپےہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ8روپےکمی کےبعد اگلے15 روز کیلئےپیٹرول کی نئی قیمت262روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں غذائی قلت کا کوئی ایشو نہیں ہے، طارق بشیر چیمہ
انہوں نےبتایاکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147روپے68پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں