چوہدری پرویز الہٰی کے قریب ترین ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صدر اورسابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کےترجمان اقبال چوہدری کو پولیس نےگرفتار کرلیا۔

پولیس نےچوہدری پرویز الہٰی کےترجمان اقبال چوہدری کوسیشن کورٹ گوجرانوالہ کےاحاطے سےگرفتار کیا۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن پولیس تحریک انصاف کےصدر چوہدری پرویز الہٰی کو آج ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کرے گی جہاں ان کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان : موٹر وے ایم فائیو پر ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق
یاد رہےکہ گزشتہ روز عدالت نےترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کےکیس میں پرویز الہٰی کو بری کیا تھا جس کےفوری بعد پولیس نےانہیں دوسرے مقدمےمیں گرفتار کر لیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں