شہری آزادی سے متعلق پاکستان فریڈم آف ایکسپریشن اور میڈیا کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق ریاست کی طرف سے صحافیوں کو دھمکی دینے کے واقعات سامنے آئے،200 سے زیادہ صحافیوں، بلاگرز کو 70 سے زائد قانونی نوٹسز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ، عدلیہ کو آزادی اظہار رائے کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جارہاہے ، 8 فروری کو عام انتخابات پر ملک بھر میں موبائل نیٹ ورک معطل رکھے گئے ، معلومات تک رسائی اور آزاد ی اظہار رائے کی پابندی میں نیٹ ورک جبری بند کرنا شامل ہے ۔رپورٹ میں ای سیفٹی بل اور پرسنل ڈیٹا پر وٹیکشن بل پر قانون سازی کی کوششوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیاہے ۔ای سیفٹی اور پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بلز پر عوامی مشاورت نہیں کی گئی ،بلز کے ذریعے گوگل ، فیس بک ، ایکس اور یوٹیوب پاکستان میں دفاتر کھولنے کی مجاز ہوں گی، بلز کے تحت یہ کمپنیاں پاکستانی صارفین کا ڈیٹا حکام کو طلب کرنے پر فراہم کریں گی، بلز کے تھت یہ کمپنیاں منفی پالیسی اقدامات جبری سینسر شپ کو ادارہ جاتی شکل دیں گی.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments