ریفائنری سیکٹر میں 6 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا آغاز کیوں نہیں ہو سکا؟ وجہ سامنے آ گئی .تفصیلات کے مطابق ابھی تک ریفائنری سیکٹر میں 6 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا آغاز نہیں کیا گیا ہے کیونکہ آئی اے پر دستخط کرنے کی مدت میں توسیع SIFC نے آج ریفائنریز کی اپ گریڈیشن پر اجلاس طلب کیا ہے۔وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے” دی نیوز” کو بتایا ہے کہ ایس آئی ایف سی نے آج براؤن فیلڈ پالیسی کے تحت مقامی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن پر ایک اہم میٹنگ بلائی ۔واضح رہے کہ 22 اکتوبر حکومت کی جانب سے مقامی ریفائنریوں کو نفاذ معاہدات پر دستخط کیلئے دیئے گئے 60 دن کی توسیع کی آخری تاریخ ہے تاہم ابھی تک کسی بھی ریفائنری کے اوگرا کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں کیونکہ حکومت تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر لگائے گئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ کی رکاوٹ حل نہیں کرپائی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments