لاہور(سٹار ایشیا نیوز)اینٹی کرپشن پنجاب کےترجمان کاکہنا ہےکہ جعلی بھرتی کیس میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائےممتازحسین کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کےمطابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو جعلی بھرتیاں ثابت ہونےپر گرفتار کیاگیا ہے۔
رائےممتاز نے چوہدری پرویز الہٰی سےمل کر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں،پرویز الہٰی نےپنجاب اسمبلی میں گریڈ17 پر12 غیرقانونی بھرتیاں کیں۔
پنجاب اسمبلی میں اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کرکےبھرتی کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ
یاد رہےکہ اینٹی کرپشن پنجاب نےگوجرانوالا کی عدالت سے2 کیسز میں بری ہونے کےبعد سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کےکیس میں گرفتار کرلیا ہے۔