پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان کا وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان سےسستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار کےدرمیان معاہدہ ہوگا۔

آذربائیجان کی کمپنی سوکار سے ہرماہ ایک ایل این جی کارگو خریدا جائےگا۔

ایل این جی کارگو کی خریداری سےمتعلق سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)میں پیش کی جائےگی۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ آذری کمپنی کو ڈالرز میں ادائیگیاں کرے گی۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ ادائیگیوں کیلئےمقامی بینک میں ایل سیز کھولے گی۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو جون2022ءسے اسپاٹ کارگوز کےحصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ سال فروری تا ستمبر کےدوران پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کارگو خریدنےمیں ناکام رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی
پاکستان اور آذربائیجان کےدرمیان توانائی کےشعبے میں بین الحکومتی معاہدہ پہلےسےموجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں