پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار 30 رہنماؤں کی فہرست آصف زرداری کے حوالے

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو وسطی پنجاب سےتنظیم میں شمولیت کیلئےتیار30رہنماؤں کی فہرست پیش کردی گئی۔

آصف علی زرداری سےپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کےعہدیداروں نےبلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پارٹی کےتنظیمی وسیاسی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

رانا فاروق سعید نےپارٹی میں شمولیت کرنے کےلیے تیار 30رہنماؤں کی فہرست آصف زرداری کوپیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید
اعلامیےمیں کہاگیاکہ وسطی پنجاب کے30رہنما چند روز میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں