عراق (سٹار ایشیا نیوز)وفاقی وزیرِخارجہ بلاول بھٹو
زرداری نےکہا ہےکہ عراق کا دورہ کر کےبہت خوشی محسوس کر رہاہوں۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹوزرداری نےعراقی ہم منصب کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ پاکستان اورعراق نےہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرےکاساتھ دیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی زائرین کی بہت بڑی تعداد ہرسال عراق آتی ہے،امید ہےدونوں ممالک کےدرمیان باہمی تعاون مزیدفروغ پائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ آج سرکاری دورے پر عراق پہنچیں گے
بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ پاکستان اور عراق کےدرمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔