لاہور(ہم دوست نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نےجناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان کی27جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نےپولیس کو علیمہ خان کی گرفتاری سےروک دیا۔
عدالت نےعلیمہ خان کو شامل تفتیش ہونےکی ہدایت کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نےآئندہ سماعت پر پولیس سےمقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
علیمہ خان نےوکیل رانا مدثر کی وساطت سےدرخواست ضمانت دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پولیس نےجناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد کیا ہے،گرفتاری کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی تیل کی پاکستان ریفائنری منتقلی شروع کردی گئی
علیمہ خان کیجانب سےدرخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ شامل تفتیش ہو کر اپنامؤقف پیش کرنا ہے، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔