روسی تیل کی پاکستان ریفائنری منتقلی شروع کردی گئی

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)روس سے آنے والے جہاز پیور پوائنٹ سےخام تیل نکالنے کا کام شروع کر دیاگیا۔

پاکستان ریفائنری ذرائع کےمطابق جہاز سےتین ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کیاجائےگا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پیور پوائنٹ سےروسی خام تیل منتقلی کل مکمل ہوجائےگی۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز پہلا روسی خام تیل بردار جہازکراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔

اس حوالے سےوزیرِ اعظم شہباز شریف نےکہا تھاکہ قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں طوفان کے پیشِ نظر سی ویو کا روڈ بند
انہوں نےکہا تھاکہ خوشی کےساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ روس سےرعایتی قیمت پرخام تیل سےبھرا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہےاور کل سےتیل کی ترسیل شروع ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں