پاک فوج کی بپر جوائے سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی منتقلی

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان کی فوج سمندری طوفان بپر جوائے سےمتاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کی منتقلی کیلئےمسلسل کوشاں ہے۔

پاک آرمی کےجوان گاؤں موسیٰ تحصیل کھارو چن میں پھنسےافراد کو نکالنےمیں کامیاب رہے۔

علاقہ مکینوں کا اس صورتِحال کےحوالے سےکہنا ہےکہ بر وقت ہمیں اس مصیبت سےنکالنے کیلئےہم پاک فوج کےتہِ دل سےشکر گزارہیں۔

پاک فوج نےگاؤں میں پھنسےلوگوں کو گاڑیوں اور بسوں کےذریعےمحفوظ مقام پرمنتقل کردیا۔

گاؤں میں پھنسےافراد میں مرد،خواتین، کم عمربچے اوربزرگ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹھٹہ، سجاول اور بدین سے اب تک کتنے افراد کا انخلاء ہو چکا؟ جانئیے
اس موقع پرمتاثرہ افراد نےمحفوظ مقام پربروقت منتقلی پرپاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں