یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی

ایتھنز(سٹار ایشیا نیوز)یونان کےقریب سمندرمیں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےکا حادثہ پیش آیا ہے۔ ایتھنز سے ملنےوالی اطلاع کےمطابق حادثےمیں 79تارکین وطن ڈوب گئے،ریسکیو حکام کےمطابق سیکڑوں لاپتاہیں۔

ریسکیو حکام نےمزید بتایاکہ کشتی کے104مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔انہوں نےکہاکہ65سے100فٹ لمبی کشتی میں ممکنہ طور پر750افراد سوار تھے۔

ریسکیو حکام کےمطابق کشتی میں سوار افراد کی تعداد ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ادھر یونانی میڈیاکا کہنا ہےکہ تارکین وطن کی کشتی لیبیا سےاٹلی کی طرف جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی ٹکٹ بہترین کارکردگی پر ملے گا، مریم نواز
یونانی حکام کےمطابق کشتی میں بیشتر تارکین وطن کا تعلق مصر،شام اور پاکستان سےہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں