کراچی(سٹار ایشیا نیوز)کراچی میں طوفان آئےنہ آئے لیکن نیا میئر آج آئےگا،میئر جماعت اسلامی کےحافظ نعیم الرحمٰن بنیں گےیا پیپلز پارٹی کےمرتضیٰ وہاب فیصلہ آج ہوجائےگا۔
میئر کےانتخاب سےپہلے پیپلز پارٹی اورجماعت اسلامی کےدرمیان لفظی گولہ باری جاری ہے۔
میئر کیلئےجماعت اسلامی کےامیدوارحافظ نعیم الرحمٰن نےالیکشن ہونےسےپہلے ہی اسےکالعدم قرار دینےکا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نےالزام لگایاکہ میئر کراچی کےانتخاب سے پہلےبلدیاتی نمائندوں کو اغوا کیاگیا۔
انہوں نےخبردار کیا کہ کراچی کےمینڈیٹ پر ڈاکا پیپلز پارٹی کےلیے اچھانہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی
دوسری جانب صوبائی وزیرناصر شاہ نےکہاکہ میئر پیپلز پارٹی کا ہونا چاہیے،حافظ نعیم الرحمٰن خود کو ذہنی طور پر میئر سمجھ بیٹھےہیں، جبکہ ان کےپاس اکثریت ہی نہیں۔