کراچی(سٹار ایشیا نیوز)خطرے کی گھڑی قریب آگئی،سمندری طوفان بپر جوائےسر پر آگیا،جس کا کیٹی بندر سےفاصلہ ڈیڑھ سوکلو میٹر رہ گیا۔
آج کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کےساحلی علاقے تیز آندھی،سمندری طوفان اورسیلاب کی زد میں آسکتے ہیں۔
سمندری طوفان بپر جوائے ٹکرانے سےپہلے بدین، سجاول اور کیٹی بندر سےلوگوں کےانخلاء کی آخری کوششیں بھی جاری ہیں۔
کبھی ہلکی،کبھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفےوقفے سےجاری ہے۔
طوفان آج شام کیٹی بندر اوربھارتی گجرات سے گزرنےکا امکان ہے۔
طوفان کراچی سے230جبکہ ٹھٹھہ سے235کلو میٹر جنوب کی سمت میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر گھنٹے بعد طوفان کی رفتار اور رُخ تبدیل ہو رہا ہے، وفاقی وزیر ماحولیاتی
طوفان کےمرکز میں120 سے140کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں، سسٹم کےگرد25سے 30فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔