ہر گھنٹے بعد طوفان کی رفتار اور رُخ تبدیل ہو رہا ہے، وفاقی وزیر ماحولیاتی

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز)وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہےکہ ہر گھنٹےبعد سمندری طوفان بپر جوائے کی رفتار اور رُخ تبدیل ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نےکہاکہ بپر جوائے سمندری طوفان کی رفتار چھ سے آٹھ کلومیٹر کم ہوئی ہےلیکن اس کی شدت میں کمی نہیں آئی ہے۔

انہوں نےکہاکہ طوفان کراچی سےمڑ چکا ہےلیکن اس کےاثرات ان علاقوں کو متاثر کریں گے،طوفان کا رخ شمال مشرق کیجانب ہے۔

انہوں نےکہاکہ سمندر میں طغیانی کی وارننگ دی گئی ہے۔کیٹی بندر،ٹھٹھہ، سجاول اوربدین میں طوفان کا اثر زیادہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نےکہاکہ طوفان کی رفتار کم ہوئی ہےلیکن رات کےکسی پہر ساحل سےٹکرا سکتا ہے۔

اس سےقبل اپنےایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا تھاکہ کوشش ہےکہ طوفان سےمتعلق مصدقہ معلومات دی جائیں،متاثرین کی علاقوں سےمنتقلی کا عمل چارراتیں اور چار دن جاری رہا۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھاکہ ابھی کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹس روکنے سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کے نئے بجٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا
ان کا مزید کہنا تھاکہ تین سال سےسندھ اور بلوچستان کو زیادہ گرمی کا سامنا ہے،عوام سےاپیل ہےکہ فی الحال ساحل پرنہ جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں