میئر کراچی انتخاب: جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکل پورے ملک میں یوم سیاہ منانےکا اعلان کیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ میئر کراچی کےانتخاب میں پولیس گردی کےخلاف یوم سیاہ منایا جائےگا۔

قیصر شریف نےکہاکہ کراچی میں پولیس کے ذریعے اکثریت کو اقلیت بنانےکی شدیدمذمت کرتےہیں، کراچی میں دھاندلی نےقومی انتخابات کی شفافیت پربھی سوالات اٹھادیے۔

ترجمان جماعت اسلامی نےمزید کہاکہ مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس جمعےکی صبح منصورہ میں شروع ہوگا۔

یاد رہےکہ میئر کےانتخاب میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئرکراچی منتخب ہوگئے۔

ذرائع نےبتایا ہےکہ غیر سرکاری وغیر حتمی نتیجے کے مطابق مرتضیٰ وہاب173ووٹ لےکر کامیاب ہوئے ہیں،جبکہ جماعت اسلامی کےحافظ نعیم الرحمٰن کو160ووٹ ملے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب
کراچی کےمیئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے آرٹس کونسل کراچی میں پولنگ کاعمل ہوا جس میں پیپلزپارٹی کےنامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب کیلئے ووٹنگ مکمل ہونے کےبعد جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کیلئےووٹنگ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں