بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں، تھانے قائم کرنے کی خبروں میں کتنی حقیقت ہے، پاور ڈویژن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔پاورڈویژن کی جانب سے بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا گیا ہے، پاورڈویژن کے اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں حقیقت نہیں ہے۔پاور ڈویژن کی طرف سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیرغور نہیں ہے، وفاقی حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments