یہاں فلموں کی ریلیز کا سب سے مناسب وقت تو عید کے موقعے کو ہی سمجھا جاتا ہے۔ بہت سے پروڈیوسرز عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے منتظر رہتے ہیں تاکہ سارا سال ویران رہنے والے سنیما گھر شاید کچھ دنوں کے لیے آباد ہو سکیں اور فلموں کے معیار سے قطح نظر کچھ ہی دن کے لیے ہی سہی ان کی فلمیں کچھ کاروبار کر سکیں۔اس برس بھی عیدالاضحیٰ پر 12 فلمیں نمائش کے لیے پیش ہوئیں لیکن ان میں سے صرف ایک فلم کے سوا تمام اپنے پیش کاروں کے لیے نقصان کا پیغام ہی لائیں۔ فلم ڈسٹریبوشن کمپنی ولی انٹرپرائز کے سربراہ زین ولی کے مطابق ان میں سے کچھ کا بزنس اتنا کمزور رہا کہ دو دن بعد خود ہی سنیما گھروں نے انھیں اتار دیا۔اس صورتحال میں ایک فلم ایسی بھی تھی جو کہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنی اور وہ تھی ’جٹ اینڈ جولیئٹ تھری‘۔ اس فلم کو عید کے کچھ دن بعد نمائش کے لیے پیش کیا گیا لیکن اس کے باوجود اس نے عیدالاضحی پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی تمام فلموں سے زیادہ بہتر کاروبار کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments