فیصل آباد میں 100 سے زائد ٹیکسٹائل ملز بند،،، لاکھوں مزدور بے روزگارہوگئے،،،پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر چوہدری سلامت کے مطابق برآمدات بڑھانے کے لیے عالمی حالات نہایت سازگار ہیں لیکن یہاں اگلے ماہ تک باقی ملز بھی بند ہوجائیں گی۔ٹیکسٹائل یونٹس کی بندش سے مجموعی طور پر شہر میں ڈیڑھ سے دو لاکھ مزور بے روزگار ہوئے ، اگر حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر نہ لائی تو جو انڈسٹری چل رہی ہے وہ بھی بند ہو جائے گی۔
