پاکستان میں منکی پاکس وائرس سر اٹھانے لگا

پاکستان میں منکی پاکس وائرس سر اٹھانے لگا۔۔۔۔ 11 کیسز رپورٹ ہونے پر حکومت متحرک۔۔۔۔ ، سندھ اور پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم ۔۔۔۔ پہلا کیس پشاور میں رپورٹ ہوا۔۔۔ ڈاکٹرز کے مطابق منگاہ کا 34 سالہ رہائشی 5 دن قبل سعودی عرب سے آیا ۔۔۔۔ ، مریض کا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں آئسولیٹ کردیا گیا۔
منکی پاکس پھیلنے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے حکومت متحرک ہوگئی۔۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم بیٹھک۔۔۔ اجلاس میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز، کٹ، ادویات ، ایئرپورٹس، بارڈرز اور اسپتالوں میں انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔۔۔۔ وزیر اعظم کی مہلک مرض سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانےکی ہدایت ۔۔۔ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدوں پر اسکریننگ سخت کرنے کا حکم..

اپنا تبصرہ بھیجیں