دہلی(سٹار ایشیا نیوز)بھارتی ایئر لائن میں لڑکی کوچھیڑنے کےمعاملے پر دو مسافروں میں جھگڑا ہوگیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دو مسافروں کو آپس میں جھگڑتے دیکھا جاسکتا ہےجبکہ جہاز کا عملہ ان کےدرمیان بیچ بچاؤ کرنےکی کوشش کررہا ہے۔
Kalesh Inside the vistara flight b/w Two man over a guy touched another man Daughter pic.twitter.com/BTlS1EHhma
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) July 2, 2023
ویڈیو میں ایک لڑکی کےچیخنے کی آواز سننے کےبعد اس کا باپ کھڑے ہوکر دوسرےمسافر سے لڑتےہوئے کہہ رہا ہےکہ تم نےمیری بیٹی کو ہاتھ کیسے لگایا اور وہ دوسرےمسافر کو مارنے کیلئےبڑھتا ہےتو اسی دوران پیچھے سےایک خاتون اسے روک دیتی ہے۔
جہاز میں موجود لڑکی کا والد جو دوسری قطار میں بیٹھاہوا تھا وہ اپنی بیٹی کی نشست تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہےکہ اسی دوران جہاز کا عملہ اسےتسلی دینےکی کوشش کرتا ہےاور ایک ایئر ہوسٹس کیپٹن کو فلائٹ اُڑانےکا کہتی نظر آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان
یہ فلائٹ کہاں جارہی تھی اس کی تفصیل سامنےنہیں آئی ہے۔