Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پشاور آنیوالے شہری کا منکی پاکس ٹیسٹ مثبت آگیا

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران دونوں مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد دونوں افرادکوبارڈرہیلتھ سروسز عملے نے آئسولیٹ کیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں افراد کے نمونے پشاورریفرنس پبلک لیبارٹری خیبرمیڈیکل یونیورسٹی بھیجےگئےتھے ان میں سے ایک کیس پازیٹو آگیا ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس ٹیسٹ پازیٹو آنے والاشہری پشاور کا رہائشی ہے، متاثرہ شخص کے سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے جب کہ متاثرہ شخص کے کانٹیکٹ ٹریسنگ کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ حالیہ ایمرجنسی کے بعد خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں