پشاور میں کیمرہ مین کو گھر میں ذبح کردیا گیا

پشاور میں کیمرہ مین کو گھر میں ذبح کردیا گیا

سرکاری ٹی وی کے کیمرہ مین کو نامعلوم افراد نے گھر کے اندر قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے سرکاری ٹی وی کے کیمرہ مین واجد کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر بے دردی سے ‍‍ذبح کیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی لیکن اس سے قبل ملزمان فرار ہوچکے تھے۔پولیس کے مطابق مقتول گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا ،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں