وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر ججوں کی بھرتی کیلئے سخت طریقہ کار اپنانا ہوگا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان عدالتی اختیار نہیں رکھتا، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سمجھتے ہیں یہ فیصلہ ان کے اختیارات پر انکروچیمنٹ ہے۔”خبر رساں ادارے ” آن لائن ” کے مطابق انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کے برعکس کوئی فیصلہ عدلیہ میں مداخلت نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے سلسلہ میں چیف فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments