میسان(سٹار ایشیا نیوز)عراق کےصوبےمیسان میں ہزاروں مردہ مچھلیاں دریا کےکنارے پر آگئیں۔
خبر ایجنسی نےعراقی حکام کےحوالے سےبتایاکہ دریائےامشان میں ہزاروں مچھلیوں کےمرنے کی وجہ جاننےکیلئےکمیٹی بنا دی گئی ہے۔
عراقی حکام کا مزیدکہنا ہےکہ مچھلیوں کےمرنے کی وجہ علاقےمیں جاری خشک سالی بھی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب ماہرین ماحولیات کاکہنا ہےکہ درجہ حرارت میں اضافے سےدریا کےبہاؤ اور آکسیجن میں کمی ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں اسرائیل کا زمینی اور فضائی حملہ
اقوام متحدہ نےکہاکہ عراق دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سےسب سےزیادہ متاثر ہونے والے پانچ ممالک میں شامل ہے۔