دبئی(سٹار ایشیا نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوگئے،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی ان کےہمراہ ہیں۔
ذرائع کےمطابق نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام دو ہفتےتک ہوسکتا ہے۔
نواز شریف کی سعودی شاہی خاندان اور دیگر شخصیات سےملاقاتیں طےہیں،نوازشریف کا مشرق وسطیٰ کےسرمایہ کاروں سےتبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو ثاقب نثار جیسے جج چاہئیں، شیرجیل انعام میمن
نواز شریف سعودی عرب میں قیام کےدوران عمرہ ادا کریں گے،سعودی عرب دورے کے10 دن بعد لندن جائیں گے۔