آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عثمان بزدار آج نیب لاہور میں طلب

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نےآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آج طلب کیا ہے۔

نیب لاہور نےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طلبی پر ایک سوالنامہ تیار کرلیا ہے۔

عثمان بزدار کےپیش ہونےپر انہیں یہ سوالنامہ تھمادیا جائےگا۔

سردار عثمان بزدار نیب لاہور کےروبرو پیش ہوتے ہیں یا نہیں یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائد مسلم لیگ ن دبئی سے سعودی عرب روانہ
نیب لاہور نےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو 14ویں مرتبہ طلب کیاہےجبکہ سردار عثمان بزدار اب تک صرف دومرتبہ نیب لاہور کےروبرو پیش ہوئےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں