وزیرِ اعلی گلگت بلتستان جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

گلگت(سٹار ایشیا نیوز)چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستان تحریک انصاف سےتعلق رکھنے والےوزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔

چیف کورٹ کے تین ججز پر مشتمل بینچ نےفیصلہ سنایا۔

بینچ میں جسٹس ملک عنایت الرحمٰن،جسٹس جوہر علی اورجسٹس مشتاق شامل ہیں۔

جعلی ڈگری کیس میں تینوں ججز نےمتفقہ فیصلہ سنایا۔

پیپلزپارٹی کےرکن جی بی اسمبلی غلام شہزاد آغا نےدرخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ریسٹورنٹ میں چکن کے سالن سے مرا ہوا چوہا برآمد
نااہل قرار دیےگئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سےہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں