بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے شادی کے 40 دن بعد ہی طلاق مانگ لی۔ ہ اس کا شوہر صفائی کا خیال نہیں رکھتا اور اس کے جسم سے بدبو آتی ہے جس کو بردشت نہیں کرسکتی۔خاتون نےاپنے بیان میں بتایا کہ یہ شخص جس کا نام راجیش ہے، مہینے میں صرف ایک یا 2 بار نہاتا ہے جس سے اس کے جسم سے بدبو آتی ہے جسے اس کی بیوی برداشت نہیں کر سکتی تھی، شادی کے 40 دن بعد خاتون نے شادی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ راجیش ہفتے میں ایک بار گنگا کا پانی خود پر چھڑکتاہےجسے مقدس سمجھاجاتاہے تاہم شادی کے بعد اس نے اپنی بیوی کے اصرار پر 40 دنوں میں 6 بار غسل کیا،خاتون نے طلاق کی درخواست دینے کے بعد اپنے والدین کے گھر جانے کا فیصلہ کیا البتہ والدین کی جانب سے بھی جہیز کا سامان واپس لینے کے لیے پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments