کراچی(سٹار ایشیا نیوز)کئی دنوں سےجاری حبس اور گرمی کےبعد شہر قائد میں آج سےگرمی کی شدت کم ہونےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہر کےدرجہ حرارت میں ایک سےدو ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔
کراچی میں چوبیس گھنٹوں کےدوران مطلع جزوی ابرآلود،موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
کراچی میں جنوب مغرب سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار 18کلومیٹر فی گھنٹہ ہےجن میں نمی کا تناسب 66فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارات کے دن دلہے کی پراسرار موت
کراچی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت35سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہےجبکہ شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کم سےکم درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔