کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا آج 24 واں یوم شہادت

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا آج24واں یومِ شہادت عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے،ان کےیومِ شہادت پر فوج اور عسکری قیادت نےان کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔

کیپٹن کرنل شیر خان کےیومِ شہادت پر قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیاگیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کی 24ویں برسی عقیدت و احترام سےمنائی گئی،کور کمانڈر پشاور نےصوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کےمزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ)اور کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز بھی کورکمانڈرکےہمراہ تھے،پاک فوج کےچاق و چوبند دستےنےشہید کے مزار پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہےکہ کیپٹن کرنل شیر خان کی بےمثال بہادری ہمارے لیےمشعل راہ ہے،انہوں نے جرأت،حب الوطنی کی لازوال تاریخ رقم کی، ان کا یوم شہادت افواج کی وطن کےلیے قربانیوں کا مظہر ہے، ملک کی آبرو کے لیے جان نچھاور کرنے والےدرخشندہ ستارے عزت و تکریم کےمستحق ہیں۔

کیپٹن کرنل شیر خان نےجنوری1999ء میں خود کو لائن آف کنٹرول پر تعیناتی کےلیےپیش کیا، وہ کارگل کےمحاذ پر این ایل آئی کی بہادر یونٹ کا حصہ بنے۔

5 جولائی1999کو کیپٹن کرنل شیر خان نےشہادت کا تمغہ اپنےسینےپر سجایا۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
کرنل شیر خان شہید کےبھائی کا کہنا ہےکہ کرنل شیر خان شہید نےاپنے آج کو ہمارے آنےوالے کل پر قربان کردیا، پاکستان کا پرچم شہید نے18400 فٹ کی بلندی پرلگایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں