وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات ہوئی ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اس ملاقات کے دوران محمد یونس نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو تصویری کتاب آرٹ آف ٹرم تحفے میں دی۔واضح رہے کہ شہباز شریف 5 روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف اجلاسوں میں شرکت اور دوست ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔وزیرِاعظم کی 28 ستمبر کو براستہ لندن وطن واپسی متوقع ہے۔انہوں نے نیویارک روانگی سے قبل لندن کے کلینک میں اپنا طبی معائنہ بھی کروایا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments