ایک خاتون نے اس لاٹری ٹکٹ پر 10 لاکھ ڈالرز (27 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) جیت لیے جسے وہ خریدنے کے بعد بھول گئی تھی۔یہ دلچسپ واقعہ امریکی ریاست الینواس میں سامنے آیا جہاں اس خاتون نے اکتوبر 2024 میں سپر مارکیٹ سے ایک لاٹری ٹکٹ خرید لیا تھا۔خاتون (ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کا لاٹری ٹکٹ خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ اسے خریدنے کے بعد پرس میں ڈال کر بھول گئیں۔خاتون نے الینواس لاٹری پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘اپنی آنٹی کے جاتے ہوئے میں نے سپر مارکیٹ میں شاپنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور وہاں سے باہر نکلتے ہوئے لاٹری ٹکٹ خرید لیا’۔ اکتوبر کو انعام جیتنے والے لاٹری ٹکٹ کے نمبر جاری کیے گئے اور خاتون کا ٹکٹ کا نمبر وہی تھا، مگر انہیں اس وقت علم نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ‘لاٹری ڈرا کے چند دن بعد میں نے اپنے پرس میں ٹکٹ کو دیکھا اور پھر لاٹری ایپ اوپن کرکے اپنے ٹکٹ کو اسکین کیا اور 10 لاکھ ڈالرز دیکھ کر دنگ رہ گئی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے ایک بار پھر ٹکٹ کو اسکین کیا تاکہ مکمل یقین ہوسکے اور پھر 10 لاکھ ڈالرز لکھا آیا اور میں فوراً ہی رونے لگی’۔خاتون کے مطابق انعامی رقم سے انہیں زیادہ سفر کرنے کا موقع مل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘اب میں اپنے پسندیدہ مقام آئرلینڈ جانے کے قابل ہو جاؤں گی، وہ بہت خوبصورت ملک ہے اور میں اب ہر سال اس طرح کی سیاحت کرسکوں گی’۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments