کراچی میں گلی سے گزرنے والی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم کا خاکہ تیار

کراچی میں گلی سے گزرنے والی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم کا خاکہ تیار

کراچی میں گلی سے گزرنے والی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم کا خاکہ تیار کر لیا گیا۔تفصیلات کےمطابق پولیس نے گلستان جوہر میں زیادتی کی کوشش کرنیوالے انسان نما درندے کا خاکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تیار کیا ہے ۔ پولیس نے تفتیش کیلئے 15 افراد کو حراست میں بھی لیا جن میں ایک گھریلو ملازمہ اور گلی کا چوکیدار بھی شامل ہے۔ معاملے میں شفافیت کیلئے 300 لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔پولیس نے ایس پی گلشن، 2 ڈی ایس پیز اور دو ایس ایچ اوز پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو تکنیکی بنیادوں شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چند روز قبل ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک راہ چلتی لڑکی سے اوباش نوجوان نے زیادتی کی کوشش کی تاہم لڑکی نے شور مچا کر ملزم کو بھاگ جانے پر مجبور کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں