پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد:
توقع ہے کہ وفاقی حکومت دسمبر 2024 کے لیے آئندہ پندرہ روزہ جائزے کے دوران پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے گی۔

سٹار ایشیا نیوز نے رپوٹ کیا کہ پیٹرولیم کی نئی قیمتوں کا اعلان 30 نومبر کی رات کیا جائے گا، جس میں تازہ ترین قیمتیں 1 سے 15 دسمبر تک لاگو ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3.15 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 3.20 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو ممکنہ اضافے کا بنیادی عنصر قرار دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو کیا جائے گا۔

وزارت پیٹرولیم وزارت خزانہ کے لیے سفارشات تیار کر رہی ہے اور نئے نرخوں کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اس وقت پیٹرول کی قیمت 248.38 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.14 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 147.51 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 161.54 روپے فی لیٹر ہے۔

متوقع تبدیلیاں صارفین اور صنعتوں دونوں پر اثر انداز ہوں گی کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ گھریلو منڈیوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں