ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے کہا ہے کہ معاشی حالات کی وجہ سے بجلی کی مفت فراہمی ممکن نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مارچ سے لوڈشیڈنگ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، لوڈشیڈنگ نقصانات اور ریکوری کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے کہا کہ کے الیکٹرک 70 فیصد سے زائد نیٹ ورک کو مسلسل بجلی فراہم کرتا ہے، بجلی چوری اور نقصانات والے علاقوں کو 14 گھنٹے بجلی فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی حالات اورمہنگے ایندھن کی خریداری کی وجہ سے بجلی کی مفت فراہمی ممکن نہیں ہے، ریکوری اور نقصانات والے علاقوں میں صارفین کی سہولت کے لیے کیمپس لگائے جاتے ہیں اور جب کسی علاقے کی ریکوری بہتر ہوتی ہے تو وہاں بجلی کی فراہمی بھی بہتر ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت پورے ملک میں یکساں ٹیرف لاگو ہوتا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ اور مینٹیننس شٹ ڈاونز معطل کئے گئے اور بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا، کچھ حلقوں کی جانب سے کیا گیا دعویٰ حقیقتاً غلط ہےاور سچائی کی نمائندگی نہیں کرتا، غلط حقائق پیش کر کے سنسنی پھیلانا کسی کی خدمت نہیں بلکہ نقصان دہ ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments