Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

گال ٹیسٹ کا تیسرا روز

گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار ہے۔ گال میں اس وقت بارش ہورہی ہے جس کے سبب میچ کا آغاز نہیں ہوسکا، بتایا جارہا ہے کہ بارش ہلکی ہے لیکن فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل تاخیر کا شکار ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، آج تیسرے روز کھیل کا آغاز سلمان علی آغا اور سعود شکیل کریں گے۔ سلمان نے 84 گیندوں پر 61 جب کہ سعود شکیل نے 88 گیندوں پر 69 رنز اسکور کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

12 + fifteen =