عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 3038ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
عالمی سطح پر قیمت بڑھنے سے ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1650 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 19ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1415روپے بڑھ کر 2لاکھ 73ہزار 491روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔