سندھ میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ 21 سے23 جولائی تک کراچی میں منعقد ہوگا۔ پاکستان سپرلیگ فرنچائز پشاور زلمی نے سندھ مین نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا ، ٹرائلز کا مرحلہ 21 سے 23 جولائی منعقد ہوگا اور 3 روزہ ٹرائلز راشد لطیف اکیڈمی گلبرگ میں منعقد ہوں گے۔
پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ میں سابق کپتان اور پشاور زلمی صدر انضمام الحق، سابق کپتان راشد لطیف، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ،کامران اکمل ٹرائلز لیں گے۔ شیڈول کے مطابق21 جولائی کو کراچی ریجن، 22 جولائی کو حیدر آباد، لاڑکانہ ریجن،23 جولائی کوشارٹ لسٹ پلیئر کےدرمیان میچ کرایا جائےگا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پشاور زلمی پورے پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا چاہتی ہے۔